بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر کی پیش قدمی شرح سود بڑھانے سے بھی نہ رک سکی

ڈالر مہنگا ہونے کی جانب پیش قدمی شرح سود بڑھانے سے بھی نہ رک سکی، ڈالر آج بھی انٹربینک میں 48 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 

انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے آغاز پر شرح سود بڑھانے کا اثر روپے کی قدر پر مثبت رہا، تاہم اختتام منفی رہا۔ 

کاروباری دن میں ایک موقع پر ڈالر کا بھاؤ 200 روپے سے نیچے 199 روپے 75 پیسے بھی ہوا، لیکن برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کے اختتام تک 48 پیسے اضافے سے 201 ایک روپے 41 پیسے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 202 روپے ہے جہاں روپے کے مقابلے میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.