پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈسکہ این اے 75 میں دوبارہ الیکشن کے لیے تمام اخراجات وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی امیدوار اسجد ملہی کی جیب سے لیے جائیں۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو سرٹیفائیڈ ووٹ چور قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے ادارے کی عزت اور وقار مزید بڑھا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب تک ان کے آئی جی موجود ہیں الیکشن فیئر نہیں ہوسکتے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ دوبارہ الیکشن کے لیے تمام اخراجات اسجد ملہی اور عمران خان کی جیب سے لیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کو کسی اخلاقیات کا لحاظ نہیں، میں خود وکیل ہوں لیگل نوٹس کیلئے تیار ہوں۔
ترجمان ن لیگ پنجاب نے کہا کہ میرے مرحوم والد کے وکیل ہونے پر فردوس عاشق اعوان کو تکلیف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے لیگل نوٹس کا جواب میں ایسا دوں گی کہ یہ یاد ہی رکھیں گی۔
انھوں نے کہا کہ نوٹس میں جواب دوں گی کہ ان کا فون فارنزک کے لیے بھیجا جائے، پوچھا جائے کہ الیکشن والے دن شام 7 بجے کے بعد وہ کہاں گئی تھیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کھوکھلی دھمکیوں کا مجھے کوئی ڈر نہیں ہے۔
Comments are closed.