پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے، ان کےحوالے سے ہر ایک سے رابطہ کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران میاں افتخار حسین نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی بھی کامیابی ہوگی۔
میاں افتخار حسین نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا کردار مثالی رہا ہے، وہ جس جس عہدے پر رہے مثالی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے احساس محرومی کو مزید بڑھایا، نیب صرف دشمنی کی بنیاد پر بنایا گیا۔
میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نےکہہ دیا ہےکہ نیب کےکردار کی افادیت نہیں ہے۔
Comments are closed.