سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کراچی میں بی آر ٹی اورنج لائن پروجیکٹ کا دورہ کر کے بس ڈپو اور اسٹیشنز سمیت بس کوریڈور پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے احکامات جاری کئے کہ انہیں ہر حال میں 30 مئی تک کام مکمل چاہیے۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران 24 گھنٹے کام کی نگرانی کریں۔
شرجیل میمن نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ بسیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں اور ڈرائیورز بھی ٹریننگ کررہے ہیں۔ انشا اللّٰہ کراچی کے لئے اچھا ریلیف ہوگا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 49 بسوں کی پہلی فلیٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed.