برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے مظاہرے کے موقع پر امن و امان رکھنے کے لیے پولیس بھی موجود تھی، مظاہرین نے ساؤنڈ سسٹم پر بلند آواز میں لیگی ترانے بھی لگائے۔
ن لیگی کارکنوں نے لندن میں عمران خان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یہ احتجاج پی ٹی آئی کے مظاہرے کے جواب میں کر رہی ہے۔
ناصر بٹ نے کہا کہ عمران خان عوام کو بہکانے کے لیے روز نئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔
Comments are closed.