بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل واوڈا کے سینیٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی چیلنج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کے سینیٹ انتخابات کے کاغذات نامزدگی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

قادرخان مندوخیل نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف دراخوست دائر کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں قادر مندوخیل کی آئینی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔

قادر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا 2018 سے اپنی دہری شہریت چھپا رکھی ہے، فیصل واوڈا نے 2018 کے عام انتخابات میں دہری شہریت چھوڑنے کے متعلق غلط بیانی کی۔

الیکشن کمیشن سمیت ٹربیونل نے فیصل واؤڈا کے  کاغذات نامزدگی درست قرار دیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.