الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے متعلق تیاریاں مکمل کرلیں، اراکین اسمبلی پر پولنگ کے روز موبائل فون اور برقی آلات استعمال کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق تیاریاں مکمل کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کے روز اراکین اسمبلی پر موبائل فون سمیت برقی آلات کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام صوبائی الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسران کو خط لکھ دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 226 کے تحت بیلٹ کو خفیہ رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed.