قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے اسکول کے زمانے کی یادیں تازہ کردیں۔
سوشل میڈیا پیغام میں انہوں نے اسکول ٹِرپ اور اسکول ٹیچرز کے ہمراہ یادگار گروپ فوٹو شیئر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کی یادوں کا جھروکا، ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ وہ اسکول کے دوستوں کو ، ٹیچرز کو اور اسکول کو بہت یاد کرتے ہیں۔
ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’صادق پبلک اسکول‘ اور ’بہاول پور‘ کا استعمال بھی کیا۔
بولنگ کوچ نے اپنے شہر بہاول پور کو خوبصورت شہر قرار دیا۔
خیال رہے کہ وقار یونس اور فریال 2000ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے 3 بچے ہیں۔
Comments are closed.