پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کہتی ہیں کہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مضبوط امیدوار ہیں۔
کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت تاش کے پتوں کی طرح ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ مفروضوں پر بات نہیں کروں گی یہ 3 مارچ کا دن بتائے گا، میں صرف اتنا کہوں گی کہ دمادم مست قلندر ہوگا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے کہہ دیا ہے کہ ہم ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے میں ان کو کہہ رہی ہوں تباہی سرکار، منہگائی سرکار لیکن اب میں انہیں کہتی ہوں یتیم سرکار۔
Comments are closed.