پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نہ لوٹے رہے نہ ہی این آر او، یہ اب حکومت چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
مریم نواز کے خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کی بنیادوں پر کھڑی تاریک سیاست دم توڑ رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جھوٹے اور غدار سمجھ لیں، قوم بھکاریوں کے پیچھے نہیں خوددار اور آزاد قائد کے لیے نکلتی ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عوام نے کٹھ پتلیوں کے خلاف کپتان کے ساتھ کھڑے ہو کر بتادیا غلاموں کی غلامی کسی صورت قبول نہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بیرونی اشاروں پر ملکی سیاست میں کٹھ پتلیوں کا تماشہ ابتداء ہی میں بکھر گیا۔
Comments are closed.