پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچ گئے، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وفد کا استقبال کیا۔
بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد نے مریم نواز و لیگی قیادت سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور شامل ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ نون کے وفد میں احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
Comments are closed.