پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل کراچی میں ہوگا، اجلاس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے عہدے کی مدت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔
کراچی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے، ذرائع کے مطابق گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اہم امور زیر بحث آئیں گے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان اجلاس میں کرکٹ اپ ڈیٹس دیں گے جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی ، حالِیہ سیریز اور مستقبل کے ٹورز پر بات ہوگی ۔
اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے امور پر گورننگ بورڈ کے اجلاس میں گفتگو ہوگی ، ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے کامیاب انعقاد پر بورڈ آف گورنرز کو بریف کیا جائے گا ، جبکہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے عہدے کی مدت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔
وسیم خان کے 3 سالہ عہدے کی مدت اگلے برس فروری میں ختم ہو رہی ہے ، وسیم خان کے عہدے کی مدت میں کم از کم ایک برس توسیع کا امکان ہے۔
Comments are closed.