بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک کار اور آئل ٹینکر میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں کار اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
لیویزحکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کار میں سوار ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹینکر کے عملے نے کود کر اپنی جان بچائی۔
لیویزحکام کا مزید کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں میں حادثے کے باعث لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
لیویزحکام کے مطابق حادثے کی وجہ سے کوئٹہ تا کراچی شاہراہ پر رکے ہوئے ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.