پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
چیئرمین پی پی پی اور پی ڈی ایم کے سربراہ نے سینیٹ کے انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے فیصلوں پر بھی گفتگو کی ہے۔
Comments are closed.