وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے اکثر دعوے غلط ثابت ہوئے، 48 گھنٹے والا بھی غلط ہی ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں نئے انتخابات کے اعلان کا کوئی چانس نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کی اکثریت اگلے سال انتخابات چاہتی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ن لیگ اکتوبر، نومبر میں الیکشن کے لیے تیار ہے جبکہ الیکشن کمیشن بھی اکتوبر تک ہی تیار ہوگا۔
اس سے قبل ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیشگوئی کی کہ حکومت سے ملک نہیں چل رہا ہے، یہ نگراں حکومت بنانے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 48 گھنٹوں میں اہم فیصلے ہوجائیں گے، حکومتی اتحادی ایم کیو ایم بھی الیکشن کا مطالبہ کررہی ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا تھا کہ آصف علی زرداری نے نواز شریف سے بدلہ لےلیا، اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہوچکی ہے۔
Comments are closed.