وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ریگولیٹر کرپٹو کرنسی کو نہیں سمجھتے تو یہ شرم کی بات نہیں ہے۔
اسلام آباد اسٹارٹ اپس سیمینار میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومتوں کو نئی انڈسٹری پرٹیکس نہیں لگانا چاہیے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نئے آئیڈیا پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنا غلط ہے، ایک دو سال تک نئے آئیڈیاز کو چھوٹ مل جانا غلط چیز نہیں ہے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین نادرا نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.