بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکمرانوں نے ملک کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مفاد پرستوں نے ملک تباہ کردیا، تینوں جماعتیں اقتدار کی رسہ کشی میں مصروف ہیں۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ملک کی بہتری کے لئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی اپنی کارکردگی بتائیں، حکمران اب تک لیے جانے والے قرضوں کا حساب دیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ریفارمز کے فوری بعد انتخابات ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر یقینی صورت حال کے باعث سرمایہ کاری رک گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.