hookup by tinder cd hookups in cochise county st louis hookups reddit bbw hookups app edelman hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صدارتی نظام کے لیے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ صدارتی نظام سے متعلق درخواستوں میں سیاسی نوعیت کا سوال اٹھایا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سیاسی نوعیت سے متعلق سوال پر آئین اور قانون میں رہنمائی موجود نہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئینی رہنمائی کی عدم موجودگی میں سیاسی سوال پر فیصلہ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار اور اُن کے وکلاء سے 2 سوال پوچھے گئے ہیں، درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات درست ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت کے پاس ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے، اس لیے صدارتی نظام پر ریفرنڈم کرانے سے متعلق درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.