سیاسی مخالفین کے بعد اب پاکستانی ماڈل ایان علی بھی سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرنے سے نہ رُک سکیں۔
ایان علی کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان دو عادات شاید مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے۔
پہلی میرے نام پر ٹی آر پی کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں)، دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں)۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ایان علی نے کہا کہ عمران خان چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لگائے بغیر ان کی تقریر و خبر نہیں بنتی، جیسے پہلے نہیں بنتی تھی۔
Comments are closed.