
قومی کرکٹر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کا محبت دینے اور خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
محمد حفیظ کی شادی کو 16 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس موقع پر محمد حفیظ نے اہلیہ کے ہمراہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر کے کیپشن میں محمد حفیظ کا اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’شادی کی 16ویں سالگرہ مبارک ہو۔‘
انہوں نے اہلیہ کا اِن 16 برسوں کے دوران محبت دینے اور خیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔
Comments are closed.