ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جناح اسپتال کا دورہ کرکے دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی۔
جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت 8 زخمی ہیں جبکہ ایک شہری عمر جاں بحق ہوگیا ہے۔
اس موقع پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔
رپورٹس کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے جناح اسپتال کی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔
Comments are closed.