دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے کرکٹ ورلڈکپ 1999 کے دوران اسٹیو وا کو ٹکر مارنے کے اپنے واقعہ کو پھر سے یاد کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ 1999 کے ورلڈکپ میں اسٹیو وا صاف آؤٹ تھا لیکن امپائر نے انہیں آؤٹ نہیں دیا۔
ریکارڈ ساز بولر نے کہا کہ مجھے اسٹیو وا پر اتنا غصہ آیا کہ میں نے زور سے انہیں ٹکر ماری۔
خیال رہے کہ شعیب اختر نے اسی میچ میں اسٹیو وا کو کلین بولڈ کردیا تھا جبکہ قومی ٹیم نے یہ میچ 10 رنز سے جیت لیا تھا۔
اپنے انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ میں نے کبھی امپائرز کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی۔
کرکٹ میں میچ فکسنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ کا ساتھ نہیں دے سکتا اس لیے کبھی میچ فکسنگ نہیں کی۔
اپنے دور پر نظر ڈالتے ہوئے شعیب نے کہا کہ میرے ساتھ کے 12 کھلاڑی میچ فکسنگ میں پھنسے ہوئے تھے۔
Comments are closed.