پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل کی جانب سے متعارف کروائے گئے گگلی چیلنج کا حصہ بن گئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں حسن علی کرس گیل کے گگلی چیلنچ پر ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان سپُر لیگ نےحسن علی کے گگلی چیلنچ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کو بھی اس چیلنج کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ’شائقین کرکٹ گگلی چیلنج کی ویڈیوز بناکر ہمیں بھیجیں۔‘
خیال رہے کہ کرس گیل نے حال ہی میں اپنا یہ گگلی چیلنج متعارف کروایا ہے جس کی ویڈیو پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے چھ میچز کراچی میں جاری ہیں۔
اس سیزن میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ اس سے قبل پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں حسن علی پشاور زلمی کا حصہ تھے۔
Comments are closed.