پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا پاکستان سپر لیگ 6 سے متعلق کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ اب تک لاہور قلندرز کی پرفارمنس بہت اچھی ہے، لاہوری ہوں تو لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا۔
اعصام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں، پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہونے پر خوش ہوں، انٹر نیشنل سپراسٹارز کے پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اعصام الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعزاز کی بات ہے کہ کھلاڑی پاکستان کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شروع کے ایڈیشنز میں بہت تنقید ہوئی لیکن اب لاہور قلندرز اچھا کھیل رہی ہے۔
Comments are closed.