denver hookup airbnb app for plane hookups hookup by tinder casual encounter hookups homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری سرور کے ن لیگ سے معاملات طے پاگئے

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ن لیگ سے معاملات طے پاگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے، وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق گورنر چوہدری سرور لاہور کے علاقہ شاہدرہ کے حلقہ سے انتخاب لڑیں گے، وہ عمرہ ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان پہنچے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل چوہدری سرور کی ن لیگ قیادت میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔

لاہورسابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور رواں ماہ…

ذرائع نے کہا کہ چوہدری سرور کی طرف سے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا۔

دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور نواز شریف کے درمیان ہوئی تھی، نواز شریف سے ملاقات کے دوران معاملات طے پائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.