arduino led hookups hookup lynchburg va hookup bbw com mature hookup app best really free hookup sites best hookup apps that aren't a scam

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تقریب میں کارروائی کرنے آئے پولیس اہلکاروں نے ڈانس شروع کردیا

کیلیفورنیا میں شادی کی تقریب میں کارروائی کے لیے پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے پنجابی گانوں پر ڈانس شروع کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں رہنے والے ایک پنجابی خاندان نے گزشتہ ماہ شادی سے پہلے ایک تقریب کا اہتمام کیا، تقریب کی تقریبات جو شان و شوکت سے جاری تھیں کہ اسی دوران شور شرابا کرنے پر پڑوسیوں نے پولیس میں شکایت کردی۔

جیسے ہی پولیس کو اطلاع ملی تو دو اہلکار تقریب والے گھر پہنچ گئے، یقیناً پولیس والوں کو دیکھ کر گھر والے قدرے گھبرا گئے لیکن انہوں نے آگے جو کیا اس نے سب کو حیران کر دیا۔

شور کی شکایت کے بعد پارٹی میں پہنچنے والے دو پولیس اہلکار ڈانس فلور میں شامل ہوئے اور کچھ پنجابی گانوں پر ڈانس شروع کردیا۔

اس طرح پولیس اہلکار بھی شادی کی تقریب میں شامل ہوگئے اور پنجابی خاندان کے رنگ میں ڈھنگ گئے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین پولیس اہلکاروں کے اس انداز کو خوب پسند کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.