بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان ایبٹ آباد جلسے میں شرکت کیلئے خیبر پختون خوا حکومت کے ہیلی کاپٹر میں گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے چیئرمین عمران خان  ایبٹ آباد جلسے میں شرکت کے لیے خیبر پختون خوا حکومت کے ہیلی کاپٹر میں گئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سے ابیٹ آباد جانے اور واپس اسلام آباد آنے کے لیے  بھی صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔

عمران خان پر پہلے بھی صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر نیب میں تحقیقات ہو رہی ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان اسلام آباد سے ایبٹ آباد جلسے کے لیے آئے، ان کی صوابدید ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسے سوار کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.