
سندھ کے بیراجوں پر پانی کی بحرانی صورتحال میں بہتری آئی ہے، تینوں بیراجوں پر پانی کی مجموعی کمی 53 سے کم ہو کر 52 فیصد ہوگئی ہے۔
انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق بالائی علاقوں سے پانی کی آمد سے گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے، تین سے چارروز میں گڈو اور سکھر بیراج کی کینالز کھول دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ گڈو بیراج میں 24 گھنٹوں میں مزید 13سو کیوسک پانی جبکہ سکھر بیراج پر 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 300 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سکھر بیراج کی کیرتھر کینال میں صرف پینے کا پانی بڑھایا گیا، جہاں پر 500 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے، جس سے کاشتکاروں کو بھی فائدہ ہوگا۔
انچارج کنٹرول روم نے کہا کہ رائس اور دادو کینال تاحال بند ہیں جس وجہ سے کپاس کی فصل متاثر ہوگی، گڈو بیراج کی گھوٹکی پٹ فیڈر، بیگاری اور رینی کینال بند ہیں۔
گڈو بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 34 ہزار 748 کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کی آمد 29555 اور اخراج 10175 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 4845 اور اخراج 200 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments are closed.