بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلقہ بندیاں کروائے بغیر آئینی طور پر نیا انتخاب نہیں ہوسکتا، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر نیا انتخاب حلقہ بندیوں کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

منڈی بہاء الدین میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے انتخابی قوانین میں جو ہیرا پھیری کی، اسے ختم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مخالف کو دشمن سمجھنے کا رویہ نہیں چل سکتا، پچھلی حکومت کی پالیسیوں کو ریورس کرنے میں کچھ تو وقت لگے گا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں اور مزید بڑھنے کا بھی امکان ہے، عید کی چھٹیوں کی وجہ سے سپلائی مارکیٹ میں عدم استحکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.