نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹیسٹ کرکٹرز کی خامیوں پر بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کام شروع کردیا ہے۔
عابد علی، عمران بٹ، فاسٹ بولر محمد عباس کے ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی موجود ہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ کرکٹرز میں مہارت ہے، ٹیکنیک بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں، بیٹسمینوں کو درست انداز میں کھڑے ہونے، بال پھینکے جانے کا انتظار سکھا رہا ہوں۔
محمد یوسف نے کہا کہ عابد علی اورعمران بٹ کےتوازن کو بہتر کر رہے ہیں، بینچ اسٹرنتھ کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں بلایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.