پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے راشد خان کی وطن واپسی پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راشد خان سچے قلندر ہیں۔
ثمین رانا نے کہا کہ راشد خان کا پی ایس ایل میں کھیلنے اور محنت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ راشد خان اچھے کھلاڑی اور بہت اچھے انسان بھی ہیں اور سچے قلندر ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے نیک خواہشات راشد خان کے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.