پاکستان سُپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل بھی پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے۔
جارح مزاج بیٹسمین کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ پورا پی ایس ایل کھیلتے اور ہر میچ میں چھائے رہتے۔
یاد رہے کہ کرس گیل نیشنل ڈیوٹی کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ کرس گیل لاہور میں اگلے مرحلے کیلئے واپس آئیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے کرکٹر راشد خان نیشل ڈیوٹی کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
راشد خان نے کہا کہ پی ایس ایل سے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے جلد جارہا ہوں، لاہور قلندز اور فینز کی سپورٹ اور محبت کا شکریہ، انشاللہ اگلے سیزن میں ملاقات ہوگی۔
Comments are closed.