مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن ٹربیونل کی سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل مسترد کرنے پر کہا ہے کہ پرویز رشید سوچ، نظریے اورجمہوریت کی روشن علامت کا نام ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پرویز رشید نواز شریف کے معتبر ساتھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز رشیدجمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے قومی سیاست کا سرمایہ رہیں گے۔
خیال رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی۔
سینیٹ کی نشست پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل سنگل رکنی الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنایا، الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل خارج کر دی۔
Comments are closed.