پڑوسی ملک بھارت میں دولہے نے اپنی ہی شادی پر پہنچنے میں دیر کردی جس پر دلہن نے انتظار نہ کرتے ہوئے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔
واقعات کے ایک دلچسپ موڑ میں بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دلہن کے باپ نے اپنی بیٹی کی شادی دولہے کے بجائے کسی رشتہ دار سے کرادی کیونکہ دولہا وقت پر شادی کے مقام پر نہیں پہنچا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی 22 اپریل کو بلڈھانہ ضلع کے ملکا پور پنگڑا گاؤں میں ہونے والی تھی، تمام تیاریاں ہو چکی تھیں اور شادی کی تقریب کا وقت شام چار بجے رکھا گیا تھا۔
دلہن اور اس کے اہل خانہ دولہے کے پنڈال تک پہنچنے کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ شام آٹھ بجے تک منڈپ پر نہیں پہنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ دولہا اور اس کے دوست ڈانس کرتے رہے۔
دولہا اور اس کے دوست نشے میں دھت تھے اور شام 4 بجے کی بجائے 8 بجے منڈپ پر آئے اور لڑنے لگے، جب دولہا منڈپ پر پہنچا تو دلہن کے والد نے اپنی بیٹی کی شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
اس کے بعد دلہن کے والد نے شادی میں آنے والے ایک رشتہ دار سے مشورہ کیا اور اس کے بعد اپنی بیٹی کی شادی اس سے کروا دی۔
Comments are closed.