بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علی حیدر گیلانی و دیگر کیخلاف کارروائی کی جائے: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یوسف رضا گیلانی کیس سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علی حیدر گیلانی، ایم این اے فہیم خان اور کیپٹن (ر) جمیل پر کرپٹ پریکٹس ثابت ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی، فہیم خان، کیپٹن (ر) جمیل کے خلاف کاروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو فوجداری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف کوئی شواہد نہیں، اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا کیس سے کوئی لنک نہ ملنے پر کیس خارج کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.