متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری الگ الگ کام ہیں، کراچی والوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں درست گنا جائے۔
فیصل سبز واری نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہمارے معاہدے شہر کے ترقیاتی کام کے لیے ہیں، حکومت ہماری بات نہیں مانے گی تو ہم عوام کے پاس جائیں گے۔
فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وجوہات ہمارے علم میں نہیں، پولیس کو حکومت کا کارندہ نہیں ہونا چاہیے، عوام کا محافظ ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے حلیم عادل شیخ سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ حلیم عادل شیخ کو پرانے مقدمات پرانتخابات والے دن گرفتار کرنا انتخابات پر اثر انداز ہونا تھا، الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو حلقے سے باہر نکالنے کا کہا تھا۔
Comments are closed.