کراچی کے علاقے گلبرگ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، ملیر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہو گئی جبکہ گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 1 شخص زخمی ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق گلبرگ کے بلاک 18 میں مبینہ پولیس مقابلے میں 25 سالہ اصغر نامی ملزم زخمی ہو گیا۔
ملزم فائرنگ کر کے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیر صالح محمد گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 17 سالہ لڑکی صبا زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق کورنگی میں گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 28 سالہ ناصر زخمی ہو گیا۔
Comments are closed.