سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و امیدوارِ سینیٹ فیصل واؤڈا اور دیگر کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل میں سماعت میں میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔
الیکشن ٹریبونل میں سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف فیصل واؤڈا اور دیگر کی اپیل کی سماعت شروع ہو گئی۔
عدالتی عملے نے الیکشن ٹریبونل میں کیس کی کوریج سے روک دیا اور میڈیا نمائندوں کو کمرۂ عدالت سے چلے جانے کو کہا۔
عدالتی عملے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا نمائندے کمرۂ عدالت سے باہر چلے جائیں۔
Comments are closed.