مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب نہیں جائیں گی، مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
قبل ازیں مریم نواز نے عمرے پر جانے کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔ دو بینچوں کی معذرت کے بعد جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل تیسرا بینچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت کررہا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کے وکیل نے بتایا کہ اپنی موکلہ کی ہدایت پر درخواست واپس لے رہے ہیں، جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔
Comments are closed.