گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے بانی ایم کیو ایم کی یاد آگئی ہے جن کے دور میں مخالفت کا مطلب تشدد اور بوری بند لاشیں ہوا کرتی تھیں۔
عمران اسماعیل نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حلیم عادل شیخ کو جیل کے سیل میں بند کرکے پٹائی کروائی گئی، بعد میں 20 سیکنڈ کی فوٹیج جاری کی گئی، یہ کٹ پیسٹ سب سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ بالکل ناکام نظر آتے ہیں، اُن کی سیاسی وابستگی واضح ہوگئی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کو خط لکھ کر سفارش کی ہے کہ آئی جی سندھ کو تبدیل کردیا جائے۔
Comments are closed.