وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیرآباد کا الیکشن اس بار ہم 5 ہزار ووٹوں سے ہارے، ہم نے بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے، یہ ہماری سب سے بڑی غلطی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے75 پر الیکشن کمیشن کا جو فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار شفاف ہونا چاہیے، آئی جی یا چیف سیکرٹری کو الیکشن کمیشن کو جواب دینا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریٹرننگ افسران کے پاس بھی مجسٹریٹ کے اختیارات ہوتے ہیں، وہ بھی کارروائی کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن و امان کے مسائل ہیں اس لیےضروری ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لیں۔
Comments are closed.