قومی کرکٹرز کے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے ابتدائی بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے ، قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہوگی، نئے کنٹریکٹ میں رد و بدل کا امکان ہے۔
20 قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہو گی ، پی سی بی نے یکم جولائی سے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کی قومی کرکٹرز کو پیشکش کرنا ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں ردوبدل ہو گا، کئی کرکٹرز کی ترقی اور تنزلی کا امکان ہے، کئی نوجوان کرکٹرز اور حال ہی میں ختم ہونے والے سیزن کے پرفارمرز کو کنٹریکٹ پیش کیئے جائیں گے ، ان میں خوشدل شاہ، وسیم جونیئر اور محمد حارث شامل ہیں۔
اس سے قبل پی سی بی نے چار کیٹگریز اے، بی، سی اور ایمرجنگ میں کنٹریکٹ دیئے تھے، اے کیٹگری میں شامل حسن علی کی تنزلی جبکہ، فہیم اشرف ، یاسر شاہ اور عمران بٹ کے لیے بھی جگہ بناناد شوار دکھائی دے رہا ہے۔
سابق کپتان سرفراز احمد کے نام پر بحث ہو گی ، جبکہ شان مسعود اور حیدر علی کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔
عید کے بعد سنٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے تفصیلی میٹنگز کا آغاز ہو گا۔
Comments are closed.