کراچی پولیس نے 16 فروری کو ملیر کے حلقے پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن کے دوران ہوئے واقعات کی تفتیش اور انکوائری کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن کے دوران اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کے حوالے سے سٹی پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کررہی ہے۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے قانون کے دائرے میں رہ کر ایسے رونما ہونے والے واقعات کی تفتیش اور انکوائری نہایت ایماندار اور غیر جانبدار افسران کو سونپی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق تفتیشی افسران ان تمام واقعات کو انتہائی شفاف اور پیشہ ورانہ امور کو ملحوظ خاطر رکھ کر تحقیقات کے عمل کو سرانجام دے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایسے افسر و ملازم کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے، جو قانون کے متصادم یا غیر قانونی فعل میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کی امین ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.