پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی نے تحریک استحقاق سندھ اسمبلی میں جمع کروادی، تحریک استحقاق حلیم عادل سے متعلق آئی جی سندھ مشتاق مہر پرجمع کروائی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کے رویے پر تحریک استحقاق جمع کروادی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور کراچی پولیس کے رویے پر کل احتجاج کریں گے۔
سعید آفریدی نے کہا کہ ہٹ دھرمی ختم نہ ہوئی تو سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاج کریں گے۔
پی ٹی آئی ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی اورچیف سیکریٹری کو ہٹایا جائے۔
Comments are closed.