burley bike hookup casual encounter hookups gay byu hookups app for plane hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ سے انعام بٹ بھی آؤٹ

منگولیا میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ سے پاکستان کے پہلوان انعام بٹ بھی باہر ہوگئے۔

انعام بٹ کو کوارٹر فائنل فائٹ میں کرغزستان کے پہلوان نے ہرایا، جس کے بعد ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تینوں پہلوان ہار گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے دو پہلوان کوالیفکشن میچ میں ہی ہار گئے تھے۔

منگولیا میں ہونے والی ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد بلال اور عنایت اللہ کو کوالیفیکشن مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

57 کے جی کیٹگری میں محمد بلال کوریا کے پہلوان سے ہار گئے تھے جبکہ 65 کلوگرام کیٹگری میں عنایت اللّٰہ کو ایران کے رحمٰن موسیٰ نے شکست سے دوچار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.