gay vegas hookup what is the best gay hookup app free nyc hookups hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ، ذرائع

وفاقی حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل نے رولز میں ترمیم کی سفارش کردی، نئے رولز کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی سال سے زیر التوا درخواستوں کے باعث دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.