وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کو سیاسی مقابلے کے بعد ہی بذریعہ عدم اعتماد باہر کیا، وہ سیاست کے میدان سے بھاگے ہوئے ہیں۔
راناثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو اپنی نااہلی اور لوٹ مار کی عوام سے باجماعت معافی مانگنی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی دہشت گرد قومی مجرم ہیں، ایگزٹ کنٹرول لسٹ دوبارہ مرتب کی جارہی ہے، جنہوں نے معاشی دہشت گردی کی، انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا تھا کہ غیر یقینی کی فضا ختم ہونے تک معیشت نہیں سنبھلے گی، ڈر کس بات کا ہے، سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کریں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت میں غیر یقینی کی کیفیت بڑھ رہی ہے، آج لاہور کی سیاسی تاریخ میں بھی نئی مثال قائم ہوگی۔
Comments are closed.