صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
الہان عمر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر اور مضبوط کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتا ہے جبکہ الہان عمر نے کہا کہ امید ہے کہ ان کے دورے سے پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
مزید برآں الہان عمر نے وزارتِ خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے بھی ملاقات کی۔
Comments are closed.