اکیس اپریل کی رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہوگا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق بین الاقوامی سمندری پاور کیبل کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی کے باعث انٹرنیٹ رفتار میں کمی آئے گی۔
پی ٹی اے نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments are closed.