instant sex hookup sites bbw hookups app what is the best gay hookup app best place for discreet hookups married office hookup app for plane hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اقبال محمد علی مرحوم کے تذکرے پر رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو آبدیدہ ہوگئیں

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن اسمبلی سائرہ بانو ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اقبال محمد علی مرحوم کے تذکرے پر آبدیدہ ہوگئیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سائرہ بانو نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں ان کا تذکرہ کروں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ سے دعا ہے اقبال محمد علی کو جنت الفردوس میں جگہ دے، اقبال محمد علی بہت ہی محبت کرنے والے اور ملنسار رہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی روایات کے مطابق اجلاس ممبر کی رحلت کے باعث بغیر ایجنڈا ملتوی کیا جاتا ہے۔

اسپیکر نے اقبال محمد علی کی رحلت کے سبب 21 اپریل 11 بجے تک اجلاس ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ گزشتہ ماہ کراچی کے نجی اسپتال میں ہارٹ سرجری کے بعد سے وہ زیر علاج تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.